اقوام متحدہ کی طرف سے زیکا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک برازیل میں اسقاط حمل کے قوانین میں نرمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مچھروں سے پھیلنے والے زیکا وائرس سے متاثرہ حاملہ خواتین کے لیے صورتحال نہایت تشویشناک ہو چْکی ہے۔
عالمی ادارے کے کارکنوں اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم عناصر
مطالبہ کر رہے ہیں کہ برازیل کے قدامت پسند معاشرے میں اگراسقاط حمل کے قوانین میں نرمی نہ لائی گئی تو یہ زیکا وائرس حاملہ خواتین کے لیے نہایت مہلک ثابت ہو گا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں برازیل وہ ملک ہے جہاں اسقاط حمل کے سخت ترین قوانین پائے جاتے ہیں۔ برازیل میں ہر سال قریب ساڑھے آٹھ لاکھ حاملہ خواتین غیر قانونی طور پر اسقاط حمل کرواتی ہیں۔